Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا

لاہور (اوصاف نیوز)بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا،ہریکےاورفیروز پو رمیں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی آبی دہشت گردی اورسندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے،بھارت کی جانب سے اتوار سے اب تک آج چوتھی باردریائے ستلج میں پانی چھوڑ اگیاہے،بھارت نے انڈس واٹرکمیشن کے بجائے سفارتی ذرائع سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی،جس کے بعد دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور سے آگے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،وزارت آبی وسائل نے 28 وفاقی اورصوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال آگاہ کر دیا ہے ۔

دریائےچناب ہیڈ پنجند پرسیلابی صورتحال برقرار ہے،جہاں 4 لاکھ 75 ہزارکیوسک کا ریلاگزررہا ہے،شیر شاہ اور اکبربند پرشدید دباؤ ہے،ریلوے ٹریک بھی بندہے،جلال پورپیر والاکی بستی بہاراں کےبلوچ واہ فلڈ بندمیں شگاف آگیا،علاقے سے لوگوں کا ہنگامی انخلا شروع کردیاگیا،پاک فوج اور محکمہ انہار کی ٹیمیں بھی شگاف پُرکرنے کیلئے پہنچ گئیں،انتظامیہ اوردیگر اداروں کے اہلکار5 ممکنہ متاثرہ دیہات میں پہنچ گئے،متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے اعلانات بھی کیےجارہےہیں۔

دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا،سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،دریائے سندھ چاچڑاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھنے لگا۔

مزید پڑھیں :فلورملز کی مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سستا ہو گیا

یہ بھی پڑھیں