Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

نیپال میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیاگیا

کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک)نیپال میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق نیپال میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس 71 سالہ سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دی گئی۔

واضح رہے کہ کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں،اور فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔

نیپال کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے،اور ملک میں نئے عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔

پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اعلان سے کچھ دیر قبل عبوری وزیر اعظم کی ایک ماہ کے لیے تقرری کا بھی اعلان کیا گیا۔ جس کے لیے سابق خاتون چیف جسٹس کو منتخب کیا گیا۔

صدر کے ترجمان کرن پوکھریال کے مطابق عبوری وزیر اعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ کو تحلیل کیا گیا۔ اور انتخابات کی تاریخ 5 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں