Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

ایران(نیوز ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔

ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں