Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روس کو جنگ بندی کیلئے ڈیل کرنیکا حکم کس نے دیا ، تفصیل جانیئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ، خطے کی صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خون خرابہ بند ہو اور تمام فریق مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ “دونوں فریقین خود کو فاتح تصور کریں اور حتمی فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو ٹوما ہاک میزائل بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی میزائلوں کے بغیر ہی ممکن ہو جائے گی۔”

اس موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوکرین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے، اور میں صدر ٹرمپ کی مدد سے اس مقصد کے حصول کے لیے پُر امید ہوں۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پرامن حل ہی خطے میں دیرپا استحکام کی ضمانت دے سکتا ہے، اور مستقبل میں بھی باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان کے مختلف شہروں میں آج کے دن کے موسم کی تازہ ترین صورتحال جانیے

یہ بھی پڑھیں