واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں کہا ہے کہ پاکستان کو 31 دسمبر تک 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے
، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت دی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاسوں میں شرکت کی اور لاس اینجلس ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے فعال ہونے سے پاکستان کی معیشت کو مزید مدد ملے گی۔واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جلد ہی پاکستان کے معاہدے کی منظوری دے گا، اور ان کی توقع ہے کہ پاکستان کو مقررہ وقت تک 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو جائے گی۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا
، اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی گئی تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے بھی ملاقات ہوئی، جس دوران انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ہی ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔
مزید پڑھیں : آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا گیا


