اناؤ ( اوصاف نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں روہت تیواری نامی نوجوان نے مبینہ طور پر بی جے پی کے ایک ایم ایل اے اور اس کے قریبی ساتھی پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
متاثرہ نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے نے اس پر بغیر طلاق کے دوبارہ شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور اس کے خاندان کو جہیز کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا۔ ذہنی طور پر پریشان نوجوان نے گھر کی چھت پر پیٹرول ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت تیواری کی شادی بی جے پی ایم ایل اے آشوتوش شکلا کے قریبی ساتھی دھیریندر کے رشتہ دار سے ہوئی تھی۔ خاندانی تنازعہ کے بعد کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
متاثرہ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر ایم ایل اے سے ملنے گیا تو اس کے سیکورٹی اہلکاروں اور قریبی ساتھیوں نے اسے دھکا دے کر بھگا دیا۔ اس سے پریشان ہو کر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بی جے پی ایم ایل اے آشوتوش شکلا اور ان کے کچھ قریبی ساتھیوں پر الزام لگا رہا ہے۔ اس کے ایک ہاتھ میں پیٹرول کا کین بھی ہے، اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی، یہ کہتے ہوئے کہ اس کی موت کے ذمہ دار ایم ایل اے اور اس کے ساتھی ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کو کسی طرح بچایا گیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ لوگ مختلف طریقوں سے اس مسئلے پر بات کر رہے ہیں۔ اس واقعہ کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بھی چرچے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ انصاف چاہتے ہیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: وکلا کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار

