Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کو کتنے سال بعد مستقل رہائش ملے گی؟

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود پیر کے روز ملک کی پناہ گزین پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کریں گی، جن کے تحت برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کو اب مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غیر قانونی ہجرت اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق پناہ ملنے کے بعد اب لوگوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی۔

موجودہ قانون کے تحت پناہ گزینوں کو 5 سال کا اسٹیٹس ملتا ہے جس کے بعد وہ مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، لیکن نئی پالیسی کے مطابق یہ ابتدائی مدت کم کر کے صرف ڈھائی سال کر دی جائے گی۔ اس مدت کے اختتام پر پناہ گزینوں کی حیثیت دوبارہ جانچی جائے گی اور اگر ان کے آبائی ممالک کو برطانیہ محفوظ قرار دے دے تو انہیں واپس جانے کا کہا جا سکتا ہے۔

مستقل رہائش کے حصول کے لیے اب مسلسل 20 سال تک اس حیثیت کو برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ یہ حکمتِ عملی ڈنمارک کی سخت ترین پناہ پالیسیوں سے متاثر نظر آتی ہے، جہاں مہاجرین کو 2 سال کے لیے عارضی رہائش دی جاتی ہے اور اس کے بعد ان کی حیثیت دوبارہ زیرِ جائزہ آتی ہے۔
مزیدپڑھیں:لیہ کی خاتون ایم پی اے کی ضلعی انتظامیہ کے ہاتھوں تذلیل، معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

یہ بھی پڑھیں