پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ آئندہ 10 سال کے لیے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں تاکہ روسی حملے کے مقابلے کے لیے یوکرین کی طویل المدتی فوجی استعداد کو مضبوط بنایا جا سکے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زیلنسکی اس وقت پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے موجود ہیں، ایسے موقع پر جب حالیہ ہفتوں میں روس نے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
دستخط کی تقریب کے بعد زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ، ”یہ دنیا کا سب سے بہترین فضائی دفاعی معاہدہ ہوگا۔“
Aujourd’hui marque un moment particulier, véritablement historique pour nos deux nations – la France et l’Ukraine. Avec Emmanuel Macron, nous avons signé une déclaration d’intention concernant la coopération dans le domaine de l’acquisition par l’Ukraine d’équipements de défense.… pic.twitter.com/R15nxFgobs
— Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) November 17, 2025
فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے نے طیاروں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں رافیل کے علاوہ فضائی دفاعی نظام، بم اور ڈرون بھی شامل ہیں، اور یہ تمام سامان داسوٹ کی جانب سے نیا تیار کردہ ہوگا، یعنی فرانس اپنے ذخائر سے کچھ منتقل نہیں کرے گا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ، ”ہم نے 100 رافیل طیاروں کی منصوبہ بندی کی ہے، یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ یوکرینی فوج کی دوبارہ تشکیل کے لیے یہی ضروری ہے۔“
انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل فرانس اور ڈسالٹ کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہے۔ معاہدے کی خبر کے بعد ڈسالٹ کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا اور 1137 جی ایم ٹی تک 7.4 فیصد اوپر رہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وار طیاروں کی ترسیل کا آغاز کرے گا، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور تکنیکی اشتراک بڑھانے پربھی اتفاق کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں، مقامی مافیا کی مزاحمت کے باوجود آپریشن جاری

