Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے سے روک دیا

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا میں ایک فیڈرل جج نے امریکی صدر ٹرمپ کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوج تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جیا کوب نے فیصلے میں کہا امریکی صدر ٹرمپ نے مقامی حکام کے قانونی اختیارات یعنی میئر کی اتھارٹی کو نظر انداز کیا ہے۔ لیکن یہ حکم فوری مؤثر نہیں۔

جج نے فیصلہ اکیس دن کے لیے موخر کیا ہے تاکہ انتظامیہ اپیل دائر کرسکے۔مقدمہ ڈی سی کے اٹارنی جنرل برایان شوالب نے دائرکیا تھا۔ ان کا موقف ہے فوج کی تعیناتی شہر کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

جج نے کہا صدرکو وفاقی املاک کوتحفظ دینے کا اختیارہے لیکن وہ مقامی جرائم کنٹرول انفورسمنٹ کے کام میں یکطرفہ فوج استعمال نہیں کرسکتے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کپتان شبھمن گل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

یہ بھی پڑھیں