Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

میک امریکا گریٹ اگین کی اہم شخصیت کانگریس کی رکنیت سے مستعفی

واشنگٹن (اوصاف نیوز)دائیں بازو کی متاثر کن امریکی قانون ساز مارجوری ٹیلر گرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس سے مستعفی ہو رہی ہیں، گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کی رکنِ اسمبلی کے لیے اپنی حمایت واپس لے لی تھی، کانگریس میں ان کا آخری دن 5 جنوری 2026 ہوگا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں 2020 میں منتخب ہونے والی 51 سالہ کانگریس وومن نے کہا کہ وہ ہمیشہ واشنگٹن ڈی سی میں ناپسند کی جاتی رہی ہیں اور کبھی بھی وہاں فٹ نہیں ہوئیں۔

گرین نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے حمایتی اور خاندان ’صدر کی جانب سے مجھ پر ایک تکلیف دہ اور نفرت انگیز پرائمری کا سامنا کریں، جس کے لیے ہم سب نے لڑائی کی، اور پھر میری جیت کے باوجود ریپبلکنز غالباً مڈ ٹرم انتخابات ہار جائیں۔ان کا استعفیٰ ’میک امریکا گریٹ اگین‘ (ایم اے جی اے) تحریک میں بڑھتی ہوئی خلیج کی سب سے واضح نشانی ہے۔

جو اس مہینے کے آف ایئر انتخابات میں ڈیموکریٹس کی مضبوط جیت سے ہل گئی ہے، جس میں نیویارک کے لیفٹسٹ میئر منتخب زہران ممدانی بھی شامل ہیں، جنہوں نے جمعہ کو ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔گرین کا ٹرمپ سے الگ ہونا بظاہر ایپسٹین ای میلز جاری کرنے کے حوالے سے سابق صدر کے فیصلے کی تبدیلی سے جڑا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: معروف اداکارہ کو سالگرہ کا مہنگا تحفہ مل گیا

یہ بھی پڑھیں