Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

برطانوی حکومت کا کم ازکم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

لندن (اوصاف نیوز)برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کےساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔دوسری جانب 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: برازیل کے سابق صدر بولسوناروکی 27 سال قید کی سزا پر عمل شروع

یہ بھی پڑھیں