واشنگٹن (اوصاف نیوز)وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی حکومت نے فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں پر کارروائی روک دی ہے۔
قومی اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق ملزم کو ایک افغان شہری کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، جو اپنے ملک میں امریکی افواج کے ساتھ کام کر چکا تھا۔امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے بدھ کو اعلان کیا کہ یہ فیصلہ سکیورٹی اور جانچ کے طریقہ کار کے دوبارہ جائزے تک مؤخر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ سے کہا کہ وہ پچھلی انتظامیہ کے دوران امریکا میں داخل ہونے والے تمام افغان شہریوں کا دوبارہ جائزہ لے۔ایجنسی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ’ہمارے وطن اور امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی ہمارا واحد مقصد اور مشن ہے‘۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملاقات سے انکار ، سہیل آفریدی واپس چلے گئے


