Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

عوام کی موجیں ! قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں2چھٹیوں کا اعلان

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

قومی دن کے موقع پر (54 ویں عید الاتحاد) حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی، اس طرح یو اے ای کے شہری چار چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔

وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے امارات نے گزشتہ برس سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

اس میں عیدالفطر اور عید الاضحی کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ھجری سال، 12 ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں نئے موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کے تحت بھاری جرمانے اور سزائیں نافذ،تفصیلی فہرست جاری

یہ بھی پڑھیں