ٹوکیو(اوصاف نیوز)جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے شمال مشرقی جاپان میں محسوس کیے گئے ،تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث سونامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے،جاپانی حکام نے ہوکائیڈو اور دیگر علاقوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے قریب سمندر میں ایک میٹر تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ سونامی ایڈوائزری سونامی وارننگ سے کم سطح پر ہوتی ہے جس سے علاقے میں رہنے والوں کو محض سمندر سے دور رہنے کی تاکید کی جاتی ہے، ایڈوائزری کے تحت لوگوں کے انخلاء کی ضرورت نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ پیر کی رات بھی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی


