Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مئیر نیویارک ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ میں اہم رکن مستعفی

نیویارک (اوصاف نیوز)نیویارک شہر کے مئیر ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ میں اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا مستعفی ہوگئیں، انہوں نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی یہود مخالف پوسٹ سامنے آنے پر کیا۔

کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سن دوہزار اور دوہزار بارہ کے دوران کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر افسردہ ہیں۔ یہ پوسٹ اینٹی ڈیفیے میشن لیگ نے شئیر کی تھی۔

کوسٹا نے کہا ہے کہ پوسٹ اس چیز کی ترجمان نہیں جو وہ خود بحیثیت یہودی بچوں کی ماں کے طور پر ہیں۔

کیتھرین المونتے کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا، اب انکا استعفی ظہران ممدانی نے قبول کرلیا ہے جو یکم جنوری سے عہدہ سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں