Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء
No upcoming prayer found.

حجاب اور نقاب کرنے والی خواتین کو زیور نہیں بیچیں گے، جیولرز کے فیصلے نے تنازع کھڑا کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں حجاب اور نقاب کرنے والی خواتین کوزیور نہ بیچنے کے متنازع فیصلے نے تنازع کھڑا کر دیا۔

بہار میں جیولری دکانوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ پردہ یا ماسک پہن کر آنے والے گاہکوں کو سونے کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ آل انڈیا جیولرز اور گولڈ فیڈریشن (AIJGF) بہار کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر کیا گیا ہے۔

فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق حجاب، نقاب، اسکارف، ہیلمٹ یا کسی بھی طرح چہرہ ڈھانپنے والے افراد کو صرف اس صورت میں خریداری کی اجازت ہوگی جب وہ اپنا چہرہ عارضی طور پر دکھا کر اپنی شناخت ثابت کریں۔

راشٹریہ جنتا دل کے ترجمان ایزاز احمد نے اس فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ آئین کے سیکولر اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ارکان اس اقدام کے پیچھے ہیں۔

مزیدپڑھیں:طبی مشوروں کے لیے ’چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ‘ متعارف کرانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں