Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آسمان گرا نہ زمین پھٹی،درندہ صفت باپ نے اپنی ہی 13سالہ بیٹی کی عزت تا ر تار کر دی

قصور ( اے بی این نیوز    )قصور میں انسانیت سوز واقعہ سفاک باپ نے باپ کے رشتے کو پامال کر دیا۔ قصور تھانہ الہ آباد کی حدود تلونڈی میں کمسن بچی سے حقیقی باپ کی مبینہ زیادتی کا المناک واقعہ سامنے آیا۔
13 سالہ ایمن نامی بچی نے حاملہ ہونے پر باپ کی درندگی کا راز فاش کر دیا ۔ معصوم بچی کی والدہ نے درندہ صفت شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ قصور پولیس تھانہ الہ آباد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کمسن بچیوں کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ۔ اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ۔ 13 سالہ ایمن نامی بچی انصاف کی منتظر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

مزید پڑھیں :آئی فون 18 اور فولڈ ایبل آئی فون کی ستمبر میں متوقع لانچ

یہ بھی پڑھیں