Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران جنگ کے بعد کتنے ممالک میں پٹرول مہنگا ہوا، سب سے زیادہ قیمت کس نے بڑھائی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے بعد دنیا پٹرول اور گیس بحران کا شکار ہے اور اکثر ممالک پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر چکے ہیں۔

ایران جنگ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث دنیا بھر کو توانائی بحران کا سامنا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا کے اکثریتی ممالک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے بعد پاکستان سمیت 85 سے زائد ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ جن میں یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، اسپین اور جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ویتنام میں دیکھا گیا، جہاں اس کی قیمت میں جنگ کے بعد تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قیمت 0.75 ڈالر فی لیٹر سے 1.13 فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لاوس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، کمبوڈیا میں 19 فیصد جب کہ پاکستاں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
مزیدپڑھیں:بجلی بلوں کا نیا فارمولا ! ماہانہ 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں