کوالالمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق اس تاریخ سے تمام سرکاری ملازمین گھر سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملک کو ممکنہ توانائی بحران سے بچایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:سبسڈی پر تحفظات: حکومت کی تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی

