ماسکو(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران مذاکرات پر روسی وزارت خارجہ کا اہم ردعمل سامنے آگیا ہے، جس میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی جانب ایک اہم موقع ہیں، اس لیے مذاکرات میں شریک تمام فریقین کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جو اس نازک سفارتی عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہو یا مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ روس نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے ذریعے موجودہ بحران کا پرامن حل نکالا جا سکے گا۔
روسی حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں سفارتی راستہ ہی خطے میں استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے، جبکہ تمام متعلقہ فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو تناؤ میں مزید اضافہ کریں۔


