Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران سے مذاکرات کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، وائٹ ہاؤس عہدیدار

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے درمیان ایران(iran) اور امریکا (united states)کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس (The White House)کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (jd vance)ایران سے مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں اہم سفارتی بات چیت متوقع ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان جا رہے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی اپنے اختتام کے قریب ہے، اور خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے کے خدشات موجود ہیں۔

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تاحال کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں کافی فاصلہ باقی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات ابھی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

اسی دوران ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہیں، تاہم کئی اہم نکات پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا:بلال اظہر کیانی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکا ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے حق سے محروم نہیں کر سکتا، جو اس تنازعے کا ایک اہم پہلو ہے۔

ادھر عالمی مذہبی رہنما پوپ لیو نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں ممکنہ مذاکرات خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم کامیابی کا انحصار دونوں فریقین کی لچک اور سنجیدگی پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں