اتر پردیش (شوبز ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو پیر کی رات (21 اپریل) کو اتر پردیش میں واقع اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ان کی اچانک وفات نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی موت کے حوالے سے تاحال اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ دیویانکا سیروہی کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ اس وقت غازی آباد میں اپنے والدین اور دادی کے ساتھ مقیم تھیں۔ انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ متعدد گانوں میں بھی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالوئنگ تھی، جہاں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.3 ملین سے زائد بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:فیول ریلیف پروگرام کے تحت 2000 روپے منتقل ہونا شروع ، ابھی چیک کریں
