Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کیاجنگ دوبارہ شروع ہوگئی ،ایران کے دارالحکومت میں شدید دھماکوں کی آوازیں؛ دفاعی فضائی نظام متحرک

ایران کے دارالحکومت تہران(Tehran Blasts) کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد صورتحال سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور حکام کی جانب سے مکمل وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی حتمی دعویٰ نہیں کیا گیا، تاہم بعض عینی شاہدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کسی ممکنہ بیرونی حملے کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ آوازیں دراصل طیارہ شکن فائرنگ کی تھیں، جو تہران کے مشرقی اور مغربی علاقوں سے سنی گئیں۔

اسی طرح پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ دشمن اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے باعث دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ابتدائی معلومات یہ بتاتی ہیں کہ فضائیہ نے ملکی حدود میں داخل ہونے والی مشتبہ اشیاء یا پروجیکٹائلز کو کامیابی سے تباہ کیا، تاہم ان کی نوعیت اور ماخذ کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح تفصیل سامنے نہیں آئی۔

تاحال نہ تو ایرانی حکومت کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی ملک، بشمول امریکا یا اسرائیل، نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اس نوعیت کے واقعات انتہائی حساسیت کے حامل ہوتے ہیں، اس لیے حتمی معلومات سامنے آنے تک محتاط رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں