Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دبئی کے ایمریٹس گروپ کا ملازمین کو 5 ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا اعلان

دبئی کے ایمریٹس گروپ(emirates group) نے اپنی تاریخ کے ریکارڈ توڑ منافع کے بعد اپنے ملازمین کے لیے عیدی اور خوشیوں کا بڑا اعلان کر دیا۔

غیر معمولی عالمی حالات اور چیلنجز کے باوجود شاندار کارکردگی دکھانے پر گروپ نے اپنے ملازمین کو 20 ہفتوں یعنی 5 ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی عالمی شہرت یافتہ ایئر لائن ‘ایمریٹس’ اور اس کے ذیلی اداروں یعنی ایمریٹس گروپ نے ریکارڈ منافع کمانے کے بعد اپنے ملازمین کی چاندی کر دی ہے، گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے ملازمین کو ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اس تاریخی بونس کی اطلاع دی ہے۔

شیخ احمد بن سعید نے ملازمین کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ “مارچ 2026 کا مہینہ تو گزر گیا، لیکن ہم آپ کی بہادری اور غیر معمولی ہمت کو کبھی نہیں بھولیں گے، ہماری تاریخ کے سب سے پیچیدہ اور مشکل ترین وقت میں جب آپ کو پکارا گیا، تو آپ نے پورے عزم اور جنون کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں، میں اس کے لیے ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا”۔بتایا گیا ہے کہ حالیہ چیلنجز اور غیر یقینی عالمی صورتحال کے باوجود ایمریٹس ایئر لائن نے ٹیکس سے قبل ریکارڈ منافع کما کر دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئر لائن ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے، جس کے باعث ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کے 20 ہفتوں (تقریبا 5 ماہ) کے برابر رقم بطور بونس دی جائے گی، جو کہ ایوی ایشن کی صنعت میں ایک بہت بڑی رقم تصور کی جاتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا

بتایا جارہا ہے کہ ایمریٹس گروپ کی یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ سال 2025/26 کے دوران عالمی ہوا بازی کی صنعت کو کئی جغرافیائی اور معاشی بحرانوں کا سامنا رہا، تاہم دبئی کی اس فلیگ شپ کیریئر نے اپنی بہتر حکمتِ عملی اور ملازمین کی انتھک محنت کی بدولت تمام رکاوٹوں کو عبور کیا، بونس کے اس اعلان کے بعد ایمریٹس گروپ کے ہزاروں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کیوں کہ اس طرح کے اقدامات سے ناصرف ملازمین کا حوصلہ بڑھتا ہے بلکہ بہترین ٹیلنٹ کو کمپنی کے ساتھ جوڑے رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں