Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بحرین میں ایرانی حکام کے ساتھ تعلقات رکھنے والے 14 افراد کو سزائیں

بحرین(نیوز ڈیسک) بحرین میں ایران کے حکام کے ساتھ مشتبہ تعلقات رکھنے اور بحرین کی ریاستی سلامتی کو متاثر کرنے والے 14 افراد کو سزائیں دے دی گئیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ کنے بتایا ہے کہ 14 افراد پر ریاست کے دفاعی راز افشا کرنے، اہم فوجی اور سول تنصیبات کی نگرانی اور تصاویر لینے، اور ایرانی حملوں کے دوران توڑ پھوڑ اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

بعض افراد کو 3 سال قید اور جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو جرم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ بحرینی حکام کے مطابق بعض مشتبہ افراد کے ایرانی پاسداران انقلاب سے روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایران اور امریکہ ،اسرائیل کی حالیہ جنگ میں بحرین بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹص کے مطابق رپورٹ کے مطابق، مارچ 2026ء کے اوائل تک ایرانی حملوں کے نتیجے میں دو یا اس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک مراکشی کنٹریکٹر اور ایک ایشیائی شہری شامل ہیں۔ 50 سے زائد شہری ایران سے کئے گئے حملوں میں زخمی ہوئے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں میں بحرین کے دارالحکومت منامہ اور اس کے نواحی علاقوں، خاص طور پر جفیر (جہاں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا مقیم ہے) میں رہائشی عمارات، صنعتی تنصیبات، اور پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا۔ تیل کی تنصیبات میں’بیپکو’ (BAPCO) کے تیل کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا جس سے آگ لگ گئی۔

بحرین ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ایران سے “مکمل معاوضے” کا مطالبہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار

یہ بھی پڑھیں