چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مساوات اور احترام کی بنیاد پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین امریکا کے ساتھ اختلافات کو بات چیت سے دور کرنے پر آمادہ ہے، دونوں ملکوں کے سربراہان دوطرفہ تعلقات،عالمی امن اور ترقی سے متعلق امور پر بات کرینگے
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
۔قبل ازیں چین روانگی سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ایران کی صورتحال پر بات کریں گے، 2026 ختم ہونے سے پہلے صدر شی امریکا آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یورکرین کی جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، میں اس دورے کیلئے پرجوش ہوں، کئی اچھی چیزیں ہونے والی ہیں۔


