Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

تہران(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی ایرانی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ یا جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیغامات کی ترسیل ہے۔

ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی امور اورایران و امریکہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ ہفتے کی سہ پہر تہران پہنچے، جہاں ان کی اعلیٰ سطح ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔ سرکاری طور پر اس دورے کی تمام تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، تاہم اسے خطے میں سفارتی رابطوں کی اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔خیبر پختونخوا حکومت شہری کے ساتھ ہاتھ کر گئی ، شہری پریشان

یہ بھی پڑھیں