نیویارک(نیوز ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد گر کر 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث سامنے آئی، اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی فوری تکمیل کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی امید پیدا ہونے سے قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔ اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
