Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں رائل نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “گہرے دکھ کے ساتھ ہم یہ تصدیق کرتے ہیں کہ رائل نیوی کے تین اہلکار بدھ 3 جون کو صبح تقریباً 4 بجے سے قبل ڈیون کے علاقے سورٹن کے قریب ایک تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔”

وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

حادثے نے برطانوی بحریہ اور دفاعی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بی آئی ایس پی کے حوالے سے ایک اور اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں