Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق

اسلام آباد( اوصاف نیوز)وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اتفاق ہوگیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے وفاقی اسپتالوں کےملازمیں کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پراصولی اتفاق کرلیا۔ ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری کے لیے وزارت خزانہ وزیراعظم کو سمری ارسال کرے گی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس کی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو سمری بھیجی جارہی ہے، ملازمین کے دیرینہ اور جائزمطالبات پر وزیر خزانہ سے تفصیلی بات ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی کمپنیاں ادویات کے نام پر زہر بیچنے لگیں، مزید 9 بچے ہلاک

یہ بھی پڑھیں