Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

یکم رمضان کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

کراچی (ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے بینکوں میں تعطیل کے اعلان کے بعد یکم رمضان کو پاکستان میں کمرشل بینک بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1445ہجری کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا جو زکوٰۃ کی کٹوتی کی غرض سے ‘بینک تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔

پاکستان میں یکم رمضان کو تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں، ڈی ایف آئیز/ ایم ایف بیز کے تمام ملازمین بینک ہالیڈے کے دن (پبلک ڈیلنگ کے علاوہ) کے طور پر دفتر میں حاضر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں