اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے کا تھا۔
مزید پڑھیں : آ ج 19مارچ بروز منگل پاکستان کے مختلف علاقوں میں گولڈ ریٹس میں اضافہ یا کمی ؟ دیکھیں
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 415 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 306 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



