اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی، اس سے قبل 50 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کر دی ہے۔
مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات پر 10 یا 20 نہیں بلکہ ایک ساتھ ہی اتنی لیوی عائد کرنے کی تجویز کہ غریب عوام نے سر پیٹ لیا
جس کے تحت 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی، اس سے قبل 50 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی۔
درآمدی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا جب کہ 2 ہزار کلومیٹر تک غیر رجسٹرڈ اور استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔



