Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

خوشخبری، عید سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو صارفین کو منتقل کرنے کی امید مضبوط ہو گئی ہے ۔

مقامی اخبار ’ڈان نیوز ‘کی رپورٹ کے مطابق 15 جون کو قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول تقریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.75 ڈالر اور 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل 15 روز کے دوران تقریباً 12 ڈالر فی بیرل جبکہ اس سے گزشتہ 15 روز کے دوران 8 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت تقریباً 94 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل سے گر کر 95 ڈالر پر آ گئی ہے۔پیٹرول پر درآمدی پریمیم پچھلے پندرہ روز کے دوران 9.70 ڈالر سے کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے، دوسری جانب روپے کی قدر بھی مستحکم رہی۔

حتمی قیمت میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی شامل ہوگا، جس کے لیے حکومت نے پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر قانون کے تحت 60 روپے فی لیٹر کی زیادہ سے زیادہ قابل اجازت حد حاصل کر لی ہے۔حکومت نے 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران اس مد میں 720 ارب روپے کی رقم حاصل کی۔
58مزیدپڑھیں : سالہ شخص نے اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا

یہ بھی پڑھیں