Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اوگرا نے ماہ جولائی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جولائی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.72 فیصد سے 2.68 فیصد تک کمی کر دی گئی۔ سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 21 سینٹ کمی کے بعد نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ جون میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 11.78 ڈالر فی ایم بی بی یو ٹی مقرر تھی۔

اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 29 سینٹ کی کمی کے بعد سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر مقرر کردی گئی، سوئی سدرن کیلئے جون میں فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 10.86 ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کے مقدمات پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا حکم، کومل اسماعیل کیس میں اہم انکشافات

یہ بھی پڑھیں