Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسٹاک مارکیٹ میں 157000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)کاروباری ہفتےکے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار کا مسلسل چوتھے روز بھی مثبت آغاز ہوگیا ہے،مارکیٹ کھلتے ہی زبردست تیزی،842 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا،جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 157000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروبار کے مثبت آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 19 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں :ملکی گیس پر کنکشن لگانے کیلئے مستقل طور پر پابندی عائد ،پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستیں منسوخ

یہ بھی پڑھیں