Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1700 روپےاضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 1458 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 3685 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر ہونے سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

یہ بھی پڑھیں