Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

معروف آٹو موبائل کمپنی نے سستی اور سمارٹ الیکٹرک کار متعارف کرا دی

پیرس(ویب ڈیسک)فرانسیسی آٹو کمپنی رینالٹ کی کم لاگت والی گاڑی ڈیشیا نے ایک نئی الیکٹرک مِنی کار (Hipster Concept) کا پروٹوٹائپ پیش کردیا۔
اس گاڑی کی متوقع قیمت 15 ہزار یورو تقریباً 17 ہزار 625 امریکی ڈالر سے کم ہو سکتی ہے، یہ نئی کم قیمت کی چینی الیکٹرک گاڑیوں کا ممکنہ یورپی متبادل سمجھی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ گاڑی صرف 3 میٹر (9.84 فٹ) لمبی ہے جس کا وزن 800 کلوگرام سے بھی کم ہے، اس وقت مارکیٹ میں سب سے چھوٹی گاڑی چینی کمپنی لیپ موٹر کی T03سٹی کار ہے جو ہیپ اسٹَر سے 62 سینٹی میٹر لمبی ہے۔

آٹو موبائل کمپنی کی سی ای او کترین ایڈٹ نے اسے ”ڈیشیا کے مقامی، سستے اور روزمرہ ٹرانسپورٹ کے تصور کی جھلک“ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر یورپی یونین ایک نئی چھوٹی کار کی کیٹیگری متعارف کرواتی ہے تو ہم اس گاڑی کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے تیار ہیں۔
ہیپ اسٹَر ایک تین دروازوں والی چھوٹی باڈی والی گاڑی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کی رینج 150 کلومیٹر تک ہے۔

کمپنی کے مطابق یورپ میں عام گاڑی روزانہ اوسطاً 40 کلومیٹر سے کم سفر کرتی ہے، جس کی رفتار 56 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے،ہیپ اسٹَر کار میں عمودی کھڑکیاں اور ونڈ اسکرین موجود ہیں تاکہ اندرونی جگہ سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے، گاڑی کی چھت کا اگلا حصہ شیشے سے بنا ہوا ہے جو روشنی فراہم کرتا اور کشادگی کا احساس دلاتا ہے۔

ہیپ اسٹَر میں چار بالغ افراد آرام سے بیٹھ سکتے ہیں، ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے فرد کے لیے نشست کی پوزیشن وہی ہے جو ڈیشیا سینڈرو میں دی گئی ہے، پچھلی سیٹ کو فولڈ کرنے کی سہولت کی وجہ سے اسٹوریج کی گنجائش مسافروں کی تعداد کے مطابق بڑھ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کی مستقلی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکموں کیلئے نیا قانون نافذ

یہ بھی پڑھیں