کراچی(ویب ڈیسک ) ڈائریکٹوریٹ آف پیٹرولیم نے سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے 23 عبوری ٹینڈرز جاری کردیے ہیں۔
ماڑی انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔ڈی جی سی پی نے ماڑی انرجیز کو 18 بلاکس بطور آپریٹر ایوارڈ کئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 5 بلاکس میں کمپنی کے دوسری کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر ہیں، ایوارڈ کئے گئے بلاکس میں 12 انڈس آف شور میں اور 11 مکران آف شور میں ہیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلاکس کی باضابطہ منظوری پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز، پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹس، جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس اور قانونی و انتظامی تکمیل سے مشروط ہے، پاکستان کی توانائی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور انڈس و مکران بیسنز میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی تلاش کرنا عزم ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، کن افراد کو ویزا نہیں ملے گا؟

