کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سوزوکی نے اپنے چار نمایاں ماڈلز GR 150، GXS 125، GS 150 اور GD 110 کے حوالے سے مارکیٹ میں نمایاں دلچسپی پیدا کی ہے۔ جدید فیچرز، بہتر مائلیج، مضبوط ڈیزائن اور آرام دہ سواری نے ان بائیکس کو صارفین میں خاصا مقبول بنا دیا ہے۔
سوزوکی GR 150 کو ایک آرام دہ اور طاقتور آف روڈ موٹر سائیکل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس کا فیول اوسط پچیس سے اٹھائیس کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ چودہ اعشاریہ پانچ لیٹر کا فیول ٹینک اسے طویل سفر کے قابل بناتا ہے۔ ڈسک بریک، ڈیجیٹل میٹر، فیول گیج اور مضبوط الائے رم جیسی خصوصیات اس کی کارکردگی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ اس ماڈل کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ باون ہزار نو سو روپے ہے۔
سوزوکی GXS 125 کمپنی کا نیا ماڈل ہے جو خصوصاً نوجوان طبقے میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ جدید ڈیزائن، ٹیوب لیس ٹائر، سائلنٹ الائے رم اور ڈسک بریک کے ساتھ یہ بائیک فی لیٹر پینتالیس کلومیٹر تک مائلیج فراہم کرتی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ انچاس ہزار نو سو روپے بتائی جاتی ہے۔
سوزوکی GS 150 پاکستان کی مارکیٹ میں طویل عرصے سے ٹورنگ بائیک کے طور پر معروف ہے۔ اس کا فیول اوسط تیس سے پینتیس کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ اس کا چودہ اعشاریہ پانچ لیٹر فیول ٹینک اسے لمبے سفر کے لیے موزوں بناتا ہے۔ مضبوط اور پائیدار ڈیزائن کی بدولت یہ بائیک سیاحتی علاقوں میں عام نظر آتی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً تین لاکھ ننانوے ہزار روپے ہے۔
سوزوکی GD 110 شہر میں روزمرہ استعمال کے لیے ایک قابل اعتماد ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ بہتر مائلیج، ہموار سسپنشن، ڈیجیٹل میٹر اور الائے رم کے ساتھ یہ بائیک چالیس سے پینتالیس کلومیٹر فی لیٹر تک کا اوسط دیتی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً تین لاکھ انہتر ہزار نو سو روپے ہے اور یہ بڑی عمر کے افراد کے لیے بھی ایک آرام دہ آپشن مانی جاتی ہے۔
سوزوکی کے یہ تمام ماڈلز پاکستان بھر میں دستیاب ہیں جبکہ قسطوں پر خریداری کی سہولت نے ان کی رسائی کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی ! پی ٹی آئی نے اہم اجلاس طلب کرلیا