Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران کا امارات کی آئل تنصیب پر ڈرون حملہ؛ خام تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

بین الاقوامی تیل منڈی میں شدید اتار چڑھاؤ کے دوران متحدہ عرب امارات کی آئل تنصیب پر حملے کی خبر سامنے آنے کے بعد خام تیل (Crude Oil)کی قیمتوں میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی آئل تنصیب پر مبینہ ڈرون حملے اور آگ لگنے کی اطلاعات کے بعد مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے فوری ردعمل دیا۔

اس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو دن بھر میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہے اور اسے نمایاں یومیہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فجیرہ بندرگاہ ایک اہم تنصیب ہے جہاں سے ابوظہبی کے تیل کے ذخائر پائپ لائن کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچائے جاتے ہیں، اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی سپلائی پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا، درآمدات میں نمایاں اضافہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دن بھر مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا، جب ایران کی جانب سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی خبروں نے قیمتوں کو اوپر لے گیا، تاہم بعد ازاں ان خبروں کی تردید پر قیمتیں کچھ نیچے آ گئی تھیں۔

تاہم فجیرہ کی آئل تنصیب پر حملے کی خبر نے ایک بار پھر مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر دی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں