یہ مضمون تاریخ کے ایک ایسے لمحے کا تذکرہ کرتاہے جہاں دوعظیم تہذیبیںمشرق اور مغرب ایک دوسرے سے آمنے سامنے تھیں۔ طاقت کی گرج پس منظرمیں گرگئی،صبر،حکمت، اور تہذیب کے وزن نے دنیاکے محورکونئی شکل دی۔یہاں تاریخ محض گواہ نہیں ہے۔یہ راوی بن جاتاہے،اور ہرخاموش لمحہ گہرے مقصد کے ساتھ بولتاہے۔یہ وہ دورہے جہاں سلطنتیں بارودسے نہیں بلکہ تدبر اورصبرسے بنتی ہیں اورجہاں وقت کے دھارے تاریخ کاحتمی فیصلہ بنتے ہیں۔یہ مضمون اس لمحے کوبھی اپنی گرفت میں لے رہاہے جب دوعظیم تہذیبیںمشرقی صبراورمغربی رفتار ایک دوسرے کاسامنا کررہے تھے،اورخاموشی نے تاریخ کے دھارے کونئی شکل دی۔جب سلطنتوں کے عروج وزوال کی کہانی تلوارسے نہیں بلکہ حکمت عملی سے لکھی گئی توکیسے سلطنتیں برداشت اور زوال صرف طاقت سے نہیں بلکہ تدبر، صبر اوردوراندیشی سے ہوتی ہیں جبکہ تاریخ خاموشی سے نتائج کا فیصلہ کرتی ہے۔
یہ ٹکڑاؤاس لمحے کی گواہی دیتاہے جب دو عالمی طاقتیںچین اورریاست ہائے متحدہ ایک دوسرے سے ملے،ڈریگن اورایگل،نہ صرف سیاست یاطاقت میں،بلکہ تہذیبوں،فلسفوں اور وقت کی پیمائش کے مکالمے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آن پہنچے۔
تاریخ کے سینے میں کبھی کبھارایسے لمحے جنم لیتے ہیں جومحض سیاسی ملاقاتیں نہیں رہتیں بلکہ تہذیبوں کے چھپے ہوئے ورق کھول دیتی ہیں۔ ایسے لمحے شاذونادرہی ثبت ہوتے ہیں جو محض دو ریاستوں کی کشمکش نہ ہوں بلکہ دوتہذیبوں کے باطنی مکالمے کی صورت اختیارکرلیں۔یہ وہ لمحے ہوتے ہیں جووقت کی رفتارکادھارابدل دیتے ہیں،جہاں طاقت اپنی صورت بدلتی ہے،اورتہذیب اپنے معنی۔زمانہ جیسے اپنے پرانے پیمانے توڑکرنئے ترازو وضع کرتاہے؛وہ ترازوجن پرکبھی خون تولے جاتے تھے،آج شعور،حکمت اور اقتصادی بردباری کاوزن رکھاجاتاہے۔یہ وہی لمحے ہیں جنہوں نے کبھی سکندرکوگنگاکے کنارے سوچ میں ڈال دیاتھا،جنہوں نے رومی سفیروں کوچین کی شاہراہِ ریشم کے درباروں میں خاموش کردیا تھا، اورجنہوں نے منگول گھوڑوں کی دھڑکنوں کو بھی حکمت کے سامنے جھکادیاتھا۔اسی طرح آج چین اورامریکاکی باہمی کشمکش بھی دوریاستوں کا نہیں بلکہ دوزمانوں ،دوفلسفوں اوردوتاریخی دھاروں کامکالمہ بن چکی ہے ۔ایک طرف وہ تہذیب جو رفتارمیں دنیاکوپیچھے چھوڑناچاہتی ہے، اور دوسری طرف وہ جوصبرو حکمت سے وقت کواپنے تابع کرتی آئی ہے۔
ایساہی ایک لمحہ اس وقت تاریخ کے افق پر نمودارہواجب دومتضاددنیائیںرفتارکی امریکن دنیااورصبر کی چینی دنیاایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئیں۔یہ ملاقات محض ایک سیاسی واقعہ نہیں تھی،بلکہ تاریخ کاوہ آئینہ تھاجس میں مستقبل کی بناوٹ جھلکنے لگی۔امریکاکی کم عمرمگربے پناہ طاقت کے مقابل چین کی وہ تہذیب کھڑی ہے جسے نہ صرف پانچ ہزاربرس کاشعورمیسرہے بلکہ ہان درباروں کی پختگی،سن تزوکی جنگی بصیرت،اور کنفیوشس کی اخلاقی حکمت بھی ورثے میں ملی ہے۔ یہ تصادم سردجنگ کے کسی دھماکے جیسا نہیں؛ یہ قرونِ وسطیٰ کی ان ملاقاتوں جیساہے جب یورپ مشرق کے سامنے نظریں جھکائے سوال کرتاتھااورمشرق جواب سکوت میں دیتاتھا۔
ٹرمپ کی گرج میں وہی لرزش تھی جو کبھی برطانوی سامراج نے1857ء میں محسوس کی تھی،یاوہ اضطراب جوروم کواس وقت درپیش ہوا تھاجب بازنطینی حکمت نے اس کی سپرپوزیشن کوچیلنج کیا۔اورجب وہی ٹرمپ تعریف اورنرمی کے پردے میں سرجھکاتانظرآیاتو یہ منظرتاریخ کے ان اوراق سے مشابہ ہوگیاجہاں فاتحین کی زبان بدل جاتی ہے،مگرصاحبِ حکمت کالہجہ نہیں۔چین کی قیادت کا سکوت،بالکل ویساہی تھاجیساچواین لائی نے جنیوامیں دکھایاتھایاجیساڈینگ شیاؤپنگ نے اصلاحات کے آغازپراختیارکیاتھاایک ایسی خاموشی جس میں مستقبل کی دھڑکن گونجتی ہے۔
دنیاکی طاقت اب گولیوں کے زورپرنہیں بلکہ ان معدنی ذخیروں پرگردش کرتی ہے جنہیں چین صدیوں کی طرح اپنے صبرسے سنبھالے بیٹھا ہے۔جب امریکاٹیکنالوجی کابادشاہ ہوتے ہوئے بھی اسی مشرقی تہذیب کے دروازے پرآکرخام مال مانگتاہے،تویہ منظر تاریخ کے اس پل کی یاد دلاتا ہے جب مغرب کے جہازپہلی بارچینی بندرگاہوں میں داخل ہوئے تھے مگرحکم دینے نہیںسیکھنے آئے تھے۔
یہ مضمون اسی سفرکامکالمہ ہے جس میں سیاست کردارہے مگرتہذیب راوی۔ جہاں شور تھک کربیٹھ جاتاہے،اورخاموشی بتانے لگتی ہے کہ اصل طاقت وقت کی لچک میں ہے،نہ کہ لمحوں کی چمک میں۔امریکاکی ڈھائی صدیوں پرمشتمل تیز رفتار،پرغروراورطاقتور روایت ایک ایسی تہذیب کے سامنے آن کھڑی ہوئی جسے پانچ ہزاربرس کے تجربوں نے مٹی کی طرح گوندھاہے،جس نے وقت کو دشمن نہیں استادسمجھ کرقبول کیا ہے، اور جس کافلسفہ گردشِ ایام میں نہیں بلکہ نسلوں کے تسلسل میں سانس لیتاہے۔یہ وہی تصادم تھا جوہمیشہ رفتاراورگہرائی کے درمیان برپاہوتاآیاہے ،ایک طرف وہ قوم جس کے بازوطاقت کے گھمنڈسے اکڑے ہوئے تھے،دوسری طرف وہ تہذیب جس کی خاموشی میں ہزاروں برس کی دانائی پنہاں تھی۔
اس منظرمیں تاریخ صرف تماشائی نہیں تھی بلکہ منصف بھی؛وہ دیکھ رہی تھی کہ اب طاقت کی گرج کمزورپڑرہی ہے اورحکمت کی ٹھہری ہوئی سانسیں پوری دنیاکے مزاج کوبدل رہی ہیں۔ امریکاکی بلند آہنگ دھمکیوں کے مقابل چین کی صدیوں پرانی خاموشی نے وہ حقیقت آشکار کردی کہ طاقت کاسب سے کاری وارشورسے نہیں، سکوت سے نکلتاہے۔یہ مقابلہ دواقتصادی ماڈلز کانہیں تھا،دوسیاسی نظریات کابھی نہیں تھا؛یہ دو وقتوں کاٹکراؤتھا،امریکاکاتیزرفتار،بے صبر وقت، اورچین کاگہرا،وسعت پذیروقت۔
یہی پس منظراس مضمون کاتناظرفراہم کرتا ہے۔یہ وہ داستان ہے جس میں سیاست کردار ہے،مگرتہذیب راوی۔یہ وہ کہانی ہے جس میں طاقت کامطلب بدل گیاہے،اورجہاں مستقبل کی بنیادگولی نہیں،حکمت ہے۔اب سوال یہ نہیں کہ کون سپرپاورہے؛سوال یہ ہے کہ کون وقت کے ساتھ چلنے کی قوت رکھتاہے۔اوروقت ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتاہے جو انتظارکرناجانتے ہیں۔یہ مضمون انہی تغیرات،انہی رک رک کربدلتے زاویوں،انہی تہذیبی سانسوں اورانہی تاریخی اشاروں کااحاطہ کرتاہے جہاں چین خاموش ہے، مگر دنیا بول رہی ہے؛اور امریکابول رہا ہے، مگر تاریخ خاموشی سے اس کے کندھوں پراپناہاتھ رکھ چکی ہے۔
(جاری ہے)