Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج کچھ بہتر دن آیا ہے آپ کو پچھلے کافی دِنوں سے جن مشکلات کا سامنا تھا وہ اب ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ہیں اور اب ہمت کی تو بہت کچھ بدلے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مسلسل ستارہ بہتری کی جانب جا رہا ہے آپ جس بھی خاصوں میں اُلجھے ہوئے ہیں اُس سے نکلنے کا موقع ملے گا جو لوگ عرصہ دراز سے بیروزگار تھے کام پر لگ جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دشمن بہت پیدا کر لئے ہیں اب صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے کوئی بات بھی ٹھیک طرح سے نہیں بن رہی ہے اپنی حفاظت کریں یا حفظ یا سلام کا ورد ضروری کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک مشکل سے انشاءاللہ صبح ہی نجات مل جائے گی اور جس کام کےلئے بھی نکلیں گے وہ ہو جائےگا جو لوگ کافی دِنوں سے بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ بھی اب نجات پا لیںگے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ نے جس بھی کسی سے اُمید لگا رکھی ہے وہ اب انشاءاللہ پوری ہونے جا رہی ہے اور آپ کو اپنے مقصد کے لئے جو درکار تھا اُس کا بندوبست ہو جائے گا آج کا دن اچھا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے لئے تمام وہ معاملات دیکھیںجس میں آپ کو رکاوٹوں کا سامنا ہے اور کسی نہ کسی طرح ان کو دور کرنا بھی ہے اس وقت آپ کی توجہ صرف اس طرف ہی ہونا ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کافی دِنوں سے مسلسل کسی بندش کا شکار تھے آج زائچے میں مشتری کے آ جان سے آپ کو ان معاملات سے نکلنے میں آسانی ہو گی اور راستے صاف ہونا شروع ہو جائینگے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ پاک نے چاہا تو آج سے آپ مشکلات سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جس بھی مسئلے نے دردِ سر کیا ہوا تھا۔اس سے نجات حاصل ہو گی آج اچھا دن ثابت ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات میں خاطر خواہ تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں آپ کسی بھی پریشانی میں کیوں نہ ہوں اس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے اب بہتری محسوس کرینگے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
توبہ آپ نے ٹھیک طریقے سے کرنی نہیں ہے تو حالات کیسے ٹھیک ہونگے، مسلسل مشکلات میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہیں ابھی وقت ہے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ ایک دن ٹھیک چلتے ہیں اور ایک دن خود ہی پٹڑی سے اُتر جاتے ہیں ایسے کام نہیں چلتے آپ خود اپنی اصلاح کریں اس طرح اللہ کو بھی آپ کی ادا پسند آئےگی اور وہ غیبی مدد دےگا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک نیا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے آپ کو اب اپنے لئے مالی حوالے سے اہم قدم اٹھانا ہو گا اور جس طرف سے اور بھی کوئی آفر آئے اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔

یہ بھی پڑھیں