اسلام آباد( اوصاف نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے۔
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔
نادرا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔
Great News for Overseas Pakistanis! 🇵🇰
To better serve our Pakistani community abroad, NADRA Counters are now fully operational at Pakistan Embassiesin:
🇨🇦 Montreal & Vancouver [Canada]
🇮🇹 Milan [Italy]
🇧🇭 Manama [Bahrain]
🇯🇴 Amman [Jordan]
Coming soon to Rome, Italy! pic.twitter.com/Nps0qXayQi— NADRA (@NadraPak) October 7, 2025
مزید پڑھیں:مرمت نہ ہونے سے پی آئی اے کے 34 جہازوں کا بیڑہ 12 پر محدود ہوگیا، ایئرکرافٹ انجینئرز