سیالکوٹ(اوصاف نیوز) پرائز بانڈز پاکستان میں ایک مقبول اور محفوظ سرمایہ کاری آپشن سمجھے جاتے ہیں، جن کی نگرانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے محکمہ نیشنل سیونگز کے تحت کی جاتی ہے۔
اگرچہ جیتنے کے امکانات محدود ہوتے ہیں، لیکن بھاری انعامی رقوم لاکھوں سرمایہ کاروں کو اس اسکیم کی طرف راغب کرتی رہتی ہیں۔ 1960 کی دہائی سے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے چلنے والی یہ اسکیم بچت کو فرسودگی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ بڑے انعامات جیتنے کا ایک منافع بخش موقع فراہم کرتی ہے۔
40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ (قرعہ اندازی نمبر 35) کی قرعہ اندازی آج 10 دسمبر 2025 کو سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔ اس بار بھی انعامی رقم کا حجم سرمایہ کاروں کے لیے خاص توجہ کا باعث رہا۔
جیتنے والے انعامات کی تفصیل
پہلا انعام 8 کروڑ روپے ، پرائز بانڈ نمبر **566979
دوسرا انعام:30 ملین روپے ہر ایک کے لیے، پرائز بانڈ نمبر 131132, 202389, 944403
تیسرا انعام: 500,000 روپے، کل660خوش نصیب افراد
40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی مکمل فہرست قومی بچت مرکز سیالکوٹ کی جانب سے جاری ہوتے ہی یہاں اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: گھریلوملازمہ معروف قوال شیرمیاں دادکے گھرکاصفایا کرگئی

