Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

امریکی لڑکی ڈرائیور سے شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

نیودہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں حیرت انگیز خبریں تو آئے روز چلتی رہتی ہیں مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔بھارتی ریاست اترپریش کے ڈرائیور سےکیساتھ امریکی لڑکی محبت کا شکار ہو گئی ۔ امریکی لڑکی بس ڈرائیور سے شادی کیلئے امریکہ سے بھاگ کر بھارت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر اتاوا کے نوجوان اور امریکی لڑکی بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جہاں پیار کی خاطر امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈرائیور کے پاس چلی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی اور بھارتی نوجوان کی ملاقات آن لائن ویڈیو گیم ’پبجی‘ پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی بھارتی دوست کی محبت میں اپنا گھر بار چھوڑ کر بھارتی ساتھی سے شادی کیلئے اترپردیش پہنچ گئی ۔
خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں طوفانی بارشیں، الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں