Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں طوفانی بارشیں، الرٹ جاری

پشاور(نیوزڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو طوفان اور متوقع بارشوں کے پیش نظر مراسلہ جاری کر دیا ۔پی ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔PDMA نے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز

یہ بھی پڑھیں