Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

خاتون نے فائیوسٹارہوٹل کی بالکونی میں کپڑے سکھا لئے،انتظامیہ نے کیا کہا؟

دبئی (نیوزڈیسک)خاتون نے دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل کی بالکنی میں کپڑے سکھائے جس پر ہوٹل انتظامیہ کا رد عمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں ایک بھارتی خاتون کے ہوٹل روم کی بالکونی میں کپڑے خشک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پلوی وینکٹیش نامی بھارتی خاتون جو فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے دبئی گئی جہاں انہوں نے اٹلانٹس دی پام میں قیام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

 

پلوی نے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں ہوٹل کے کمرے کی بالکنی میں کپڑے سکھاتے دیکھا گیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں پلوی نے لکھا کہ ماں تو آخر ماں ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اٹلانٹس دی پام ہوٹل انتظامیہ کا پلوی کی پوسٹ پر رد عمل سامنے آیا۔

اٹلانٹس دی پام کے آفیشل اکاؤنٹ نے پوسٹ پر لکھا کہ ماں کی ڈیوٹی، ہمیں امید ہے کہ آپ نے اپنے قیام کا لطف اٹھایا! ہم نے ہر باتھ روم میں کپڑے سکھانے کے لیے ڈوری کا انتظام پہلے سے کیا ہوا ہے تاکہ نہانے کے بعد آپ اپنے کپڑے خشک کرنے ڈوری پر لٹکا دیں۔

 

 

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر خاتون کے اس عمل پر تنقید کی تو وہیں بہت سے لوگوں نے خاتون کی حمایت میں تبصرے کیے۔

یہ بھی پڑھیں