Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

جسم میں پانی کی کمی سادہ سا ٹیسٹ خود معلوم کریں

گرمی کے موسم میں اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ مناسب مقدار میں پانی پی رہے ہیں یا نہیں؟ تو اسے جاننے کےلیے ایک سادہ سے فنگر ٹیسٹ سے خود ہی پتہ لگاسکتے ہیں کہ آیا آپ پانی کی کمی کا شکار تو نہیں ہوگئے۔

بس دو انگلیوں سے اپنی جلد کو پیٹ، ہنسلی کی ہڈی کے نیچے سینے کی جلد یا ہاتھ کے اگلی جانب چٹکی بھر لیں اور اسے پکڑے رکھیں اور پھر چند سیکنڈز تک جلد کو چٹکی بھرنے کے بعد چھوڑ دیں۔

اس دوران اگر جلد فوری طور پر اپنی معمول کی پوزیشن پر واپس آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی جلد کی لچک درست ہے جو کہ آپ کے پانی کی مقدار کو درست ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح اگر جلد چند سیکنڈ کے لیے اوپر رہتی ہے تو اسے ‘ٹینٹنگ’ کہا جاتا ہے۔ اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کے جسم میں اس وقت پانی کی کمی موجود ہے۔

یہ طریقہ کئی وائرل ٹک ٹاکس کا موضوع رہا ہے، جس میں معالجین اس طریقہ کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں