Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

امریکا کے ساحل پر خوفناک سمندری کیڑے کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)ایک خونی رنگ کی سرخ لمبی سمندری مخلوق جو کہ کسی ڈراؤنی فلم کی کوئی خطرناک مخلوق لگتی ہے، نے کیلیفورنیا میں وہیل مچھلیوں کا نظارہ کرنے والوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

یہ عجیب و غریب دیوقات کیڑے کے طرح دکھنے والے آبی جانور کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد سے کافی وائرل ہوگئی ہے۔

وہیل مچھلیوں کو دیکھنے آئے شہریوں میں سے ایک نے بتایا کہ ہم نے آج صبح اسے لکڑی کے ٹکڑے پر لٹکا ہوا پایا۔ پھر ہم نے اسے گتے کے ساتھ آہستہ سے نکالا اور اسے احتیاط سے پانی میں ڈال دیا۔

خونی کیڑے کے طور پر پہچانے جانے والی اس مخلوق پر جسم کے دو اطراف کانٹوں کی قطاریں موجود ہیں جو اسے مزید خوفناک بنادیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں